کلدان: ضلع گوادر کے علاقے جاڑو بیٹ میں ایک موٹر سائیکل پر نامعلوم شخص کی لاش موجود ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش ایک موٹر سائیکل پر پڑی ہوئی دیکھی گئی، تاہم فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال اس واقعے کی اطلاع متعلقہ انتظامیہ یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نہیں دی گئی۔
واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

