وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ پاک فوج اور پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، بھارت کی سرپرستی میں دہشت گرد عناصر اور سہولت کار کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی ۔ امن ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

