وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم بلوچستان اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سرکاری ذرائع
اجلاس میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ سرکاری ذرائع
دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، سرحدی علاقوں کی سیکیورٹی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اعلیٰ فوجی اور سول حکام وزیراعظم کو امن و امان کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سانحہ ہنہ اوڑک کے متاثرین کے لواحقین اور دھرنے کے شرکاء سے بھی ملاقات کریں گے۔
تفصیلی بریفنگ اور مشاورت کے بعد وزیراعظم کی جانب سے اہم ہدایات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

