جمعہ, جولائی 3, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںشہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے انتظامات، جسد...

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے انتظامات، جسد خاکی امام خمینی حسینیہ منتقل

تہران: ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا جسد خاکی تہران کےجنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کردیا گیا ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی ۔ نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی تہران سے قم پھرنجف اورکربلا لے جایا جائے گا۔

پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا ،جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

وزیراعظم کابینہ کے اہم وزرا کے ساتھ آج ایران جائیں گے۔ایران کے شہید سپریم لیڈرکی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران کے شہید رہنما سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ابتدائی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی بہو اور موجودہ سپریم لیڈرآیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوئی تھیں۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے