جمعہ, جولائی 3, 2026
ہوماہم خبریںوزیرِاعظم شہباز شریف شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت...

وزیرِاعظم شہباز شریف شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورۂ ایران کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہو گئے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ اسپیکر ایاز صادق، اسحاق ڈار، عطاء اللّٰہ تارڑ، بلاول بھٹو زرداری، نیر حسین بخاری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وزیرِ اعظم برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ ٔ ترکیہ کے لیے تہران سے استنبول روانہ ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے