بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںنوجوان ہمارامستقبل ہیں باصلاحیت طلباء و طالبات کی حوصلہ افزاء اورایجوکیشن سیکٹر...

نوجوان ہمارامستقبل ہیں باصلاحیت طلباء و طالبات کی حوصلہ افزاء اورایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لانے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے،صوبائی وزیر میر علی حسن زہری

حب:وزیراعظم پاکستان کے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت حب کے 200 پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص صوبائی وزیر زراعت و ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میرعلی حسن زہری تھے تقریب میں ڈی سی نثار لانگو، ایس ایس پی سید فاضل بخاری،چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی ڈپٹی میئر عظیم سنیاں چیئرمین بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میرعلی اکبر زہری ضلعی ایجوکیشن افسرمحمد رحیم ودیگرافسران شریک ہوئے لیپ ٹاپ تقسیم کے تقریب سے صوبائی وزیر زراعت و ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارامستقبل ہیں باصلاحیت طلباء و طالبات کی حوصلہ افزاء اورایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لانے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے صدرمملکت آصف علی زرداری صنعتی شہر حب میں ایجوکیشن سٹی قیام کیلئے کوششیں کررہے ہیں
حب کے عوام کے لئے کیڈٹ کالج و دانش اسکول کی منظوری ہوچکی ہیمیر علی حسن زہری نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کی بہتری کے لئے مزید اقدامات اٹھاتے رہیں گیلیپ ٹاپ کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیانہوں نے کہا کہ وفاق سے بلوچستان کیلئے ایجوکیشن کی ترقی وفروغ کیلئینئے پراجیکٹس لائیں گے میر علی حسن زہری نیضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایجوکیشن کی بہتری کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کو میرا ہر ممکن تعاون رہے گاتقریب میں صوبائی وزیر علی حسن زہری اورضلع کونسل حب کے چیئرمین جاوید جمالی نے ضلع حب کے پوزیشن ہولڈر200طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیں اس موقع پر ضلع کونسل چیئرمین جاوید جمالی نے طلبہ وطالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ تعلیم پر دیں حقوق کے حصول کا راستہ تعلیم میں مضمرہے دنیا میں جن قوموں نے تعلیم پر توجہ دی وہ آج ترقی کی منزلیں طے کررہی ہیں

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے