بدھ, نومبر 11, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںنیشنل پارٹی ماضی میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرتی رہی...

نیشنل پارٹی ماضی میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرتی رہی ہے: ظہور احمد بلیدی

کوئٹہ:صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قوم پرست جماعتوں کا دیرینہ رجحان رہا ہے کہ وہ عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں کو سیاسی مخالفت کی نذر کرتی رہی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ماضی میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرتی رہی ہے، اور اب بلیدہ و گیشکور ڈیم پروجیکٹ سمیت دیگر اسکیموں کو متنازع بنانے کی کوششیں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ انہوں نے سینیٹر جان محمد بلیدی کو مشورہ دیا کہ وہ بے بنیاد الزام تراشی کے بجائے اپنے طویل سیاسی اور حکومتی ادوار کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کے حلق انتخاب میں سڑکوں، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور واٹر سپلائی اسکیموں کے متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کئی اہم پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیراتی مشینری کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات میں قوم پرست عناصر کی مبینہ سہولت کاری کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ظہور احمد بلیدی نے واضح کیا کہ سیاسی اختلاف جمہوری حق ہے، لیکن عوامی فلاح کے منصوبوں کو سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومتِ بلوچستان پسماندہ علاقوں کی خوشحالی اور عوامی ترقی کے ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!