ہفتہ, جون 27, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: میاں غنڈی لنک روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4...

کوئٹہ: میاں غنڈی لنک روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی لنک روڈ پر پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش اور مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے