ہفتہ, جون 27, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمیر بالاچ لہڑی کا سینئر صحافی زبیر احمد بلوچ کے انتقال پر...

میر بالاچ لہڑی کا سینئر صحافی زبیر احمد بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ: روزنامہ اہم خبر کے ایڈیٹر میر بالاچ لہڑی نے سینئر صحافی، روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر زبیر احمد بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

میر بالاچ لہڑی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ زبیر احمد بلوچ ایک باوقار، دیانت دار اور بااصول صحافی تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی صحافت کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے وقف کیے رکھی۔

انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، جس کا خلا مدتوں محسوس کیا جائے گا۔

میر بالاچ لہڑی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم زبیر احمد بلوچ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت کرے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے