کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنۃ الہندوستان کے خلاف کی جانے والی دو کامیاب کارروائیوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران 8 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے، جو بلوچستان کے امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا رہے ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت، قومی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ جاری رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور بلوچستان میں پائیدار امن ہر صورت یقینی بنایا ج

