پیر, جون 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگوادر: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایف سی اہلکار قتل کیس میں...

گوادر: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایف سی اہلکار قتل کیس میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی

گوادر: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فرنٹیئر کونسٹیبلری (ایف سی) اہلکار شبیر بلوچ کے قتل کے مقدمے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بی ایس او کے چیئرمین بالاچ قادر، صبغت اللہ شاہ جی اور بی ایس او کے مرکزی رہنما ابوبگر کلانچی کو عمر قید کی سزا سنا سنادی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مقدمہ گوادر میں منعقدہ "راجی مچی” (عوامی اجتماع) کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق تھا۔ استغاثہ کے مطابق جلسے کے دوران ایف سی اہلکار شبیر بلوچ مبینہ طور پر ہجوم کے پتھراؤ کا نشانہ بنے، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا چاروں رہنماؤں کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ گوادر راجی مچی کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق تھا، جس میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ کے قتل کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے