بلوچستان نے فی کس بجٹ برائے تعلیم اور صحت کے لحاظ سے باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بلوچستان کے حالیہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب کی 12 کروڑ 76 لاکھ سے زائد آبادی کے لیے 750 ارب روپے کا تعلیمی بجٹ مختص کیا گیا ہے جس کے حساب سے فی کس 5873 روپے بنتے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کی 1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد آبادی کے لیے 144 ارب روپے کا تعلیمی بجٹ مختص کیا گیا ہے جس کے مطابق فی کس 9668 روپے بنتے ہیں۔
اسی طرح پنجاب کی 12 کروڑ 76 لاکھ سے زائد آبادی کے لیے 500 ارب روپے کا صحت کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس کے حساب سے فی کس 3915 روپے بنتے ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق بلوچستان کی 1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد آبادی کے لیے 96 ارب روپے کا صحت کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ فی کس صحت کا بجٹ 6445 روپے بنتا ہے۔

