بدھ, جون 17, 2026
ہوماہم خبریںبجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول...

بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں دو رکنی حکومتی وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو بجٹ کے اعداد و شمار سے متعلق بریفنگ دی۔

اس حوالے سے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے ، اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے اور مزید بات چیت بھی ہوگی۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور پی پی خیبر پختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر بلاول نے خیبر پختونخوا میں گندم کی قلت کے بحران پر اظہارِ تشویش کیا اور گورنر کو کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کا مقدمہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر لڑیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے