جمعرات, جون 11, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر ایکشن...

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطین میں اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات پر 149 صفحات رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اسرائیل کی مربوط پالیسی کا نتیجہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ریاستی سرپرستی میں مہم کو تیز کیا، مہم میں فلسطینیوں کی مقبوضہ علاقوں سے جبری بے دخلیاں اور منتقلی شامل ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاریاں یواین قراردادوں کے مطابق غیر قانونی ہیں اور دنیا کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی اقدامات پر ایکشن لینا چاہیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے