حکومت بلوچستان نے وحدت کالونی واقعہ میں انڈر سیکرٹری اور ڈرائیور معطل کر دیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری آفتاب جبل اور ڈرائیور مسعود احمد معطل، نوٹیفکیشن جاری، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
معطل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ سرکاری افسران و اہلکاروں کی جانب سے غفلت یا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
وحدت کالونی واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جا رہی ہیں، ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
حکومت بلوچستان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے، عوام کے اعتماد کے منافی کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ سے متعلق رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
صوبائی حکومت قانون کی حکمرانی اور احتساب کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ذمہ دار افراد کو جوابدہ بنایا جائے گا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
وحدت کالونی واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی و انتظامی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

