جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان بھر کی قومی شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن...

بلوچستان بھر کی قومی شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا حکومت سے فوری مطالبات کی منظوری کا مطالبہ

سبی(یو این اے)ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان کا حکومت کے ناروا سلوک پر شدید الفاظ میں مذمت مطالبات نہ ماننے پر بلوچستان بھر کے قومی شاہراہیں بند کرنے کا عندیہ تفصیلات کے صدر آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی میر حکمت خان لہڑی کے صدارت ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس اجلاس میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر ملک ساجد خان بنگلزئی سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں حاجی میرحکمت خان لہڑی ودیگر نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ حکومت نے ٹرانسپورٹ حضرات کے لیے سفر کو مشکل بناکر ہمارے ڈرائیورز سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے ہرجگہ روڈز بندش کے باعث ٹرانسپورٹ حضرات پریشان اور سفر میں مشکلات کا سامنہ کررہے ہیں دو گھنٹوں کا سفر پامچ سے سات گھنٹوں میں طے ہو رہاہے حکومت بلوچستان کی جانب سے ٹرانسپورٹ حضرات کوبلاوجہ تنگ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جعفرآباد کے مقام پر گاڑیوں کو گھنٹوں روک کر آگے نہ جانے دینا ہمارے ٹرانسپورٹ کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے جعفرآباد مستان کانوے کو فی الفور ختم کیاجائے انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیاہے کہ مسافر سواریوں کو دیر تک نہ روکا جائے مستونگ میں روکنے کے بجا انہیں ڈھاڈر میں روک کر انکا وقت بچایاجائے انہوں نے حکومت بلوچستان کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر حکومت بلوچستان نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو مجبورا ہم بلوچستان کو اندرون شہر اور دیگر صوبوں سے ملانے والی تمام قومی شاہراہوں کو بند کرکے احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داریاں حکومت بلوچستان پر عائد ہونگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے