عمان کی فحل آئل پورٹ پر دھماکے کے باعث خام تیل کی لوڈنگ معطل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق دھماکا پیئر نمبر ون اور 2 کے درمیان ہوا، حکام نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دیں، دھماکا ممکنہ طور پر ڈرون حملے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب لبنان میں اسرائیل کے متعدد علاقوں میں فضائی حملوں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے جبکہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے 24گھنٹوں میں مزید11افراد شہید ہوگئے۔

