اتوار, مئی 17, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ: ہندو محلہ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، پولیس اور مسلح ملزمان...

مستونگ: ہندو محلہ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، پولیس اور مسلح ملزمان میں فائرنگ، چور فرار

مستونگ کے علاقے ہندو محلہ میں مسلح چوروں نے ایک دکاندار کو لوٹنے کی کوشش کی، تاہم قریب موجود سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، جس کے بعد پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی آمد کے ساتھ ہی مستونگ شہر اور گلی محلوں میں چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے