ڈیرہ مراد جمالی کوئٹہ: تین افراد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، کوئٹہ اور نصیرآباد پولیس کا گوٹھ محمد رحیم مینگل میں گرینڈ آپریشن، میر اشرف مینگل کے دو بیٹوں سمیت 5 افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
پولیس کے مطابق دو ماہ قبل کوئٹہ میں میر ہارون مینگل سمیت تین افراد کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گزشتہ شب کوئٹہ پولیس اور نصیرآباد پولیس نے صدر تھانہ کی حدود بالان شاخ، گوٹھ محمد رحیم مینگل میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران میر اشرف مینگل کے دو بیٹوں، میر اختر مینگل اور میر سکندر مینگل سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

