بدھ, مئی 13, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران نے شرائط نہ مانیں تو کام مکمل کریں گے، ٹرمپ کی...

ایران نے شرائط نہ مانیں تو کام مکمل کریں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے جنگ کے خاتمے اور جوہری پروگرام سے متعلق امریکی شرائط تسلیم نہ کیں تو امریکا اپنا کام مکمل کردے گا۔

واشنگٹن میں چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو یہ کہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت دینی چاہیے، وہ ’’بے وقوف آدمی‘‘ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا اور یہی واشنگٹن کی اولین ترجیح ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل چاہتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ایسا معاہدہ دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ “ایران کے خلاف جیت ہماری ہوگی، چاہے پرامن طریقے سے یا کسی اور طرح”۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران نے امریکی شرائط تسلیم نہ کیں تو امریکا کارروائی مکمل کردے گا۔

انہوں نے کہا، ’’ایران یا تو درست فیصلہ کرے گا یا پھر ہم اپنا کام مکمل کریں گے۔‘‘

ٹرمپ نے ایران کی جانب سے بھیجی گئی حالیہ تجاویز کو’’مکمل طور پر ناقابل قبول‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران پہلے اس بات پر متفق ہوا تھا کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، لیکن بعد میں موصول ہونے والے پیغامات اس کے برعکس تھے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دورۂ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ایران جنگ اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی، تاہم ایران کے معاملے پر امریکا کو چین کی مدد کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا، ’’ہم ایران کے خلاف ایک نہ ایک طریقے سے کامیاب ہوں گے، چاہے پُرامن طریقے سے یا کسی اور انداز میں۔‘‘

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہرمز کی ناکا بندی نے عالمی سطح پر بڑا اثر ڈالا ہے۔

ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کو بھی کھل کر سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل میں ’’بہت شاندار‘‘ کردار ادا کیا۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’’شاندار شخصیات‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں بہترین رہیں۔

امریکی صدر نے اپنے دورۂ چین کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے