بدھ, مئی 13, 2026
ہوماہم خبریںایچ ای سی کا بڑا فیصلہ، ڈبل اور جوائنٹ ڈگری نظام کی...

ایچ ای سی کا بڑا فیصلہ، ڈبل اور جوائنٹ ڈگری نظام کی منظوری، طلبہ ایک ساتھ دو پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ،  طلبا ایک ہی وقت میں یونیورسٹی میں دو مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔

ایچ ای سی کے فیصلے کے مطابق دو پروگراموں میں داخلے کیلئے ایک ہی ڈپارٹمنٹ یا فیکلٹی ہونا ضروری نہیں ہوگا۔ اس سے قبل ایک وقت میں صرف ایک ہی ڈگری پروگرام میں داخلہ ممکن تھا۔ نئے نظام کے تحت جوائنٹ ڈگری پروگرام بھی متعارف کروایا جا رہا ہے، جس میں طالب علم اپنی تعلیم کا نصف حصہ ایک یونیورسٹی جبکہ باقی نصف دوسری یونیورسٹی میں مکمل کر سکے گا۔ ایچ ای سی کے مطابق جوائنٹ ڈگری پروگرام کیلئے دونوں جامعات کے درمیان باقاعدہ ایم او یو ہونا اور ایچ ای سی سے منظوری لازمی ہوگی۔ یہ پروگرام پاکستان کے اندر موجود جامعات کے ساتھ ساتھ غیر ملکی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے بھی شروع کیے جا سکیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے