بدھ, مئی 13, 2026
ہوماہم خبریںپاک چین صنعتی اشتراک کیلئے مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ

پاک چین صنعتی اشتراک کیلئے مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ

پاک چین تجارت، ڈیجیٹل معیشت اور صنعتی اشتراک کیلئےمشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سی پیک کے تحت چین کا52رکنی اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا، ہائی پروفائل چینی وفد کا دورہ 8 سے 14 مئی تک جاری رہے گا۔ پاک چین سی پیک منصوبوں میں اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع ہے۔

چین کا تجارتی وفد اسلام آباد، لاہور، کراچی کے دوروں میں بی ٹو بی معاہدے کرےگا، چینی وفد ای کامرس، ٹیلی کام، سولر، انرجی سیکٹر میں اہم معاہدے کرے گا، وفد انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل، بلڈنگ مٹیریل کے اہم معاہدے کرے گا۔  

اعلیٰ سطح کے چینی وفد سے الیکٹرک وہیکل، میڈیکل، صنعتی آلات کےاہم معاہدے بھی ہوں گے، چینی وفد سےفیڈریشن چیمبر آف کامرس سمیت کراچی، لاہور اور اسلام آباد چیمبرز کی ملاقاتیں طے ہیں۔ چینی وفد سےاہم ملاقات میں جی ٹو جی معاہدے بھی متوقع ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے