جمعرات, اپریل 30, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچ قوم کے مسائل اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر سے حل...

بلوچ قوم کے مسائل اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر سے حل نہیں ہوں گے،بنیادی مسائل کا حل عمارتوں کی تعمیر نہیں بلکہ ریاستی اعتماد کی بحالی میں ہے:نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچ قوم کے مسائل اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر سے حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابقہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل کا حل عمارتوں کی تعمیر نہیں بلکہ ریاستی اعتماد کی بحالی میں ہے۔

نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ صورتحال کی بہتری کے لیے سنجیدہ سیاسی مکالمہ ناگزیر ہے، جبکہ بلوچ قوم کے تاریخی قومی حقوق، یعنی حقِ حکمرانی اور وسائل پر دسترس کو تسلیم کرنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ جب تک ان بنیادی نکات پر پیش رفت نہیں ہوتی، محض ترقیاتی منصوبے دیرپا حل فراہم نہیں کر سکتے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے