منگل, اپریل 28, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان سے باہر گندم کی غیر مجاز نقل و حمل پر 2...

بلوچستان سے باہر گندم کی غیر مجاز نقل و حمل پر 2 ماہ کیلئے پابندی

بلوچستان سے باہر گندم کی غیر مجاز نقل و حمل پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔

صوبائی محکمۂ داخلہ کے مطابق گندم کی غیر مجاز نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، مقررہ حد سے زائد گندم ذخیرہ کرنے، چھپانے یا غیر قانونی اسٹاک رکھنا جرم ہو گا۔

محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گندم کی دستیابی، خریداری اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرز کو سرحدی راستوں پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو مشتبہ گوداموں کی تلاشی اور ٹرانسپورٹ دستاویزات کی جانچ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمۂ داخلہ بلوچستان نے غیر قانونی گندم ضبط کر کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے