اتوار, اپریل 19, 2026
ہوماہم خبریںآج پاکستان پوری دنیا کی ضرورت بن گیا ہے، سعد رفیق

آج پاکستان پوری دنیا کی ضرورت بن گیا ہے، سعد رفیق

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ آج پاکستان پوری دنیا کی ضرورت بن گیا ہے۔ 

لاہور میں تقریب سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی استحکام اور متحد قیادت ہی پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کا کردار مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں سیاسی اور عسکری قیادت نے مشترکہ کردار ادا کیا، موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان اب عالمی سطح پر ایک موثر کردار ادا کر رہا ہے، بھارت کو پاکستان کی افواج نے بھرپور جواب دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج پاکستان پوری دنیا کی ضرورت بن گیا ہے، افواج پاکستان نے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں دشمن کے 7 جہاز گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے