منگل, مارچ 31, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان کا، صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی...

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان کا، صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم اپریل 2026 سے دوبارہ کھولنے کا اعلان

محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم اپریل 2026 سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں جاری ہونے والے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایندھن بچت اقدامات کے باعث سکولوں کی عارضی بندش ختم کر دی گئی ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بدھ یکم اپریل سے تمام اسکول معمول کے مطابق کلاسز شروع کریں گے تاہم صوبے بھر کے تعلیمی ادارے اب پانچ روزہ ہفتہ وار شیڈول (پیر تا جمعہ) اپنائیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام امتحانات اور اسیسمنٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی لیے جائیں گے اور تعطیلات سے ان کی تاریخوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے