لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کے دوران ڈاکٹرز کے مقابلے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کی جا رہی ہیں اور اسی دوران ڈاکٹر اور عملے کے ارکان وکٹری کا نشان بھی بناتے رہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے سخت ایکشن لیا اور اسپتال کی ایم ایس اور ہیڈ آف گائنی ڈپارٹمنٹ سے 3 روز میں جواب طلب کرلیا۔

