جمعہ, مارچ 20, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںپاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی شہید

پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی شہید

پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی امریکے اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

مشرق وسطیٰ میں بھڑکنے والے جنگ کے شعلوں میں شدت آگئی۔ تہران ایک بار پھر فضائی حملوں کی زد میں ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی نے علی محمد نائینی کی شہادت کی تصدیق کردی۔

 امریکا اور اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے مشرقی تہران اور  صوبہ کرمان میں دھماکے سنے گئے۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے فورسز نے ایران میں میزائل پلانٹ پر بڑا حملہ کیا ۔ کاراج میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے فوٹیج بھی جاری کردی۔

 ایران کے تابڑ توڑ جوابی وار بھی جاری ہیں۔ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔ تل ابیب اور یروشلم میں سائرن بج اٹھے۔ ایران نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں اسرائیل کی سلامتی کے ادارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے