پیر, مارچ 16, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے حمایت...

امریکی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے حمایت کی، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے یکجہتی اور حمایت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اردو میں جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ روحانی اور بابرکت دنوں میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ ایران کھڑا ہے۔ ایران اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے کھڑا ہے۔ ایران جارحیت کے خلاف  ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے