کوئٹہ:ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا جہاں آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکاکیاگیا۔شاہد رند کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ مستونگ دھماکے کے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی دھماکے کی مذمت کی اور زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔