جمعرات, جون 26, 2025
ہومبلوچستانغیر منطقی روئیے دوطرفہ تجا رت کی را ہ میں رکا وٹ...

غیر منطقی روئیے دوطرفہ تجا رت کی را ہ میں رکا وٹ کا سبب ہے‘ایران

کوئٹہ: کو ئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجا ئی نے کہا ہے کہ غیر منطقی روئیے دوطرفہ تجا رت کی را ہ میں رکا وٹ کا سبب ہے ہمیں بزنس و دیگر شعبوں میں بہترین تعلقات کا شوشہ کر نے کی بجا ئے عملی اقدامات اٹھا نا ہوں گے، دوطرفہ تجا رت اور دیگر با رے معاہدوں اور مفاہت کی یا داشتوں کوفا ئلوں میں بند کر نے کی بجا ئے انہیں عملی جا معہ پہنانا چا ہئے۔ایران مظلوموں اور خاص کر غزہ کے مسلمانوں کی مدد کی پا داش میں استعما ری طا قتوں کی پا بندیوں اور دھمکیوں کا سامنا کر رہا ہے پا کستان اور ایران کو اپنے مشترکہ دسترخوان پر آنچ نہیں آ نے دینا چا ہئے اس سلسلے میں بیرونی قوتوں کا دبا ؤ خاطر میں لا ئے بغیر آ گے بڑھنا ہو گا،ہمیں اپنے کا روبا ری،سیاسی و دیگر تعلقات میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے اکٹھے مل بیٹھنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر چیمبر کے عہدیداران و ممبرا ن سے اظہار خیال کر تے ہو ئے کیا۔اس سے قبل ایران کے نئے متعین قونصل جنر ل علی رضا رجا ئی ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان پہنچے تو چیمبر کے صدر حاجی محمد ایوب مر یا نی، سنیئرنا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ و دیگر عہدیداران و ممبرا ن نے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ پا کستان اور ایرا ن کے ما بین روز اول سے مثالی اسلامی،ثقافتی،اقتصادی، سیاسی اور کا روبا ری روابط رہے ہیں ہمیں ان پر آنچ نہیں آ نے دینا چا ہئے۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان کی تا جر برادری ایرا ن کے ساتھ مقررہ تجا رتی اہداف کے حصول کے لئے برابری کی بنیاد پر آزاد تجا رت تجویز کر تے ہیں اس سلسلے میں فری ٹریڈ ایگرمنٹ ہو نا چا ہئے، انہوں نے کہا کہ دوطر فہ تجا رت کی را ہ میں مو جو د مشکلا ت تجا رت سے وابستہ افراد کے پیدا کر دہ نہیں ہے بلکہ یہ دونوں مما لک میں ایک دوسرے کے متقابل حکومتی اقدامات کی وجہ سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایرا ن اور دیگر ہمسائیہ مما لک کے ساتھ بہترین اور مستحکم تجا رتی تعلقات چا ہتے ہیں اور اس سلسلے میں پہلے تو جا ری تعاون کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے ایرا ن کے کو ئٹہ میں متعین نئے قونصل جنرل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبا رکبا د پیش کی اور کہا کہ ایرا ن اور پا کستان حکومتی سطح پر تفتان تا کو ئٹہ ریلوے ٹریک کی حالت زار بہتر بنا نے،کو ئٹہ سے زاہدان پروازیں شروع کر نے، با رڈرز ما رکیٹ کے قیام اور جلد فعالی و دیگر کے لئے اقدامات اٹھا ئے۔ انہوں نے پا ک اران بارڈر پر پھنسے ما ل بردار گاڑیوں کی جلد کلیئرنگ با بت بھی قونصل جنرل کی توجہ مبذول کرا ئی۔اس موقع پر ایرا ن کے قونصل جنرل علی رضا رجا ئی کا کہنا تھا کہ ہر حکومت کی ذمہ داری ہو تی ہے کہ وہ اپنے عوام کیلئے کا روبا ری و دیگر سہولیات کا سامان کریں ترقیافتہ مما لک میں کا روبا ری معاملا ت پرائیویٹ سیکٹر کے پا س ہو تے ہیں پا ک ایرا ن با رڈر پر تا جروں کے ما بین اختلا فات اور مسائل نہیں بلکہ یہ غیر منطقی روئیے اختیار کر نے والے اہلکا روں کی وجہ سے ہے جو ایک دوسرے کے متقابل کھڑے ہو جا تے ہیں اور ایسے اقدامات کئے جا تے ہیں جو تجا رت کی را ہ میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں دونوں مما لک کے تا جروں اور ٹرانسپورٹرز کو ایک ہی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پا کستان اور ایران کے ما بین،زمینی،سمندری،فضائی تما م ذرائع سے تجا رت کے مواقع مو جو د ہیں جن سے مستفید ہو نا وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ دونوں مما لک میں بارڈرز اتھارٹیز کے خرا ب روئیے،ما ل بردار گاڑیوں سے رقوم کی وصولی،کنٹینرز کے داخلے پر پا بندی جیسے مسائل مو جو د ہیں جو کا روبار پر قدغن کا مو جب ہے،انہوں نے کہا کہ ایران کو مظلوموں اور خاص کر غزہ کے مسلمانوں کی حمایت کے با عث استعماری طا قتوں کی جا نب سے پا بندیوں اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ دسترخوان پر با ہر کے لو گوں کو اثر انداز نہیں کر نا چا ہیے بلکہ ہمیں اس پر آ نچ نہیں آ نے دینا،ہمیں اس با بت کنفلیکٹ ریزولیشن کمیٹی تشکیل دے کر مسائل کا حل نکا لنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مما لک کے درمیان ہو نے والے معاہدوں اور مفاہمتی یا داشتوں کو فا ئلوں میں بند کر نے کی بجائے انہیں عملی جا مع پہنانا چا ہئے بلکہ ان کو ری وویو بھی کر نا چا ہئے تا کہ ان سے مستفید ہوا جا سکے انہیں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پا کستان میں ایرا نی کنٹینرز پر پا بندی کو ختم کیا جا ئے گااور ہم صرف دعوے اور دوستی کے شوشے کی بجا ئے عملی اقدامات اٹھا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کو ئٹہ آنے سے قبل پا ک ایرا ن با رڈر کی صورتحال کا جا ئزہ لیا ہے اور مجھے وہاں تجا رت پیشہ افراد کو درپیس مشکلات کا اندازہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جوائنٹ با رڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس آن لا ئن بھی کر سکتے ہیں اس میں اگر کسی نتیجے پر نہیں پہنچے تو بعد میں اس پر با ت چیت کی جا سکتی ہے۔ہمیں ایک دوسرے کے مشترکہ مفادات کو مد نظر رکھ کر اکھٹے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجا رت پیشہ افراد کے لئے سہولیات سے دونوں مما لک کو فا ئدہ ہو گا ہمیں اس سلسلے میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے مل کر نمٹنا ہو گا۔آ خر میں ایران کے قونصل جنرل کو چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ایوب مر یا نی اور سنیئر نا ئب صدر حاجی اختر کا کڑ نے یا د گا ری شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے