امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ قطر سے گیس کی سپلائی پر دباؤ کے بعد پاکستان میں کھاد کی صنعتوں کو گیس سپلائی روک دی گئی ہے۔
صنعتی شعبے کے لیے بھی گیس سپلائی میں کمی پر غور جاری ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت پیٹرول مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر تسلی بخش قرار دیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتِ حال پر قریبی نظر ہے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دوست ممالک سے اضافی خام تیل کی فراہمی کے لیے رابطے جاری ہیں۔

