ہفتہ, فروری 28, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران پر حملے میں سپریم لیڈر اور صدر کو نشانہ بنایا گیا،...

ایران پر حملے میں سپریم لیڈر اور صدر کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی عہدیدار

اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران پر آج ہونے والے امریکی و اسرائیلی مشترکہ حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو نشانہ بنایا گیا۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل حملے کے نتائج غیر واضح ہیں۔

ایرانی میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز اور سیاسی حکام جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی صدر کو نشانہ بنانے سے متعلق سوال پر ایرانی فوجی حکام نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی ایران پر ابتدائی حملوں کی کامیابی کا تعین کر رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے