تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے افغانستان اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو بات چیت اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کے تحت حل کریں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ رمضان المبارک صبر، برداشت اور اسلامی یکجہتی کا مہینہ ہے، اس لیے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس عمل میں تعاون کے لیے تیار ہے اور کابل و اسلام آباد کے درمیان تعمیری مکالمے، باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر سکتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں سرحدی کشیدگی کے واقعات پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

