بدھ, فروری 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین میں آتشزدگی، بولان میل کا...

کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین میں آتشزدگی، بولان میل کا انجن آگ کی لپیٹ میں آگیا

کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر ٹرین بولان میل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

دستیاب معلومات کے مطابق ٹرین میں جامشورو کے علاقے سینڈوز روڈ کے قریب آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے انجن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کے باعث ٹرین کو ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر روک دیا گیا، جبکہ مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو اور متعلقہ حکام کو طلب کرلیا گیا، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے