مستونگ
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کا ایک ہنگامی اجلاس
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کے دفتر میں زیر صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار مستونگ خلیل الزمان علیزی ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں مستونگ کے تمام وکلاء نے شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ مستونگ کو قلات ڈویژن سے ختم کرنے کے صوبائی حکومت کی جانب سے مستونگ کی تاریخی و جغرافیائی حیثیت کو ختم کرنے انھیں انتظامی و دیگر امور کے حوالے سے کوئیٹہ سے منسلک کرنے کی تجویز کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ے انہوں نے کہا کہ صدیوں سے مستونگ ریاست قلات اور سراوان کا پایہ تخت رہا ہے ہم کسی صورت مستونگ کی تاریخی جغرافیہ میں ردوبدل کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی اس تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی قبائلی سماجی سوشل ہر فورم پر مستونگ کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیگے اور اس سلسلے میں سٹرکٹ بار مستونگ کے تمام وکلاء کا ایک اجلاس مورخہ 2 مارچ بروز سوموار کو طلب کیا گیا ھے جس میں حکومت کے اس فیصلے کے قانونی پیلو پر غور کر کے لاعمل طے کیا جائے گا *

