بدھ, فروری 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںتربت میں نامعلوم افراد کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6...

تربت میں نامعلوم افراد کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں ایک گھر کو راکٹ حملے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاںبحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ابتدائی طور پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے