منگل, فروری 24, 2026
ہوماہم خبریںکوہاٹ میں دہشتگردوں کا پولیس گاڑی پر حملہ،ڈی ایس پی سمیت 6...

کوہاٹ میں دہشتگردوں کا پولیس گاڑی پر حملہ،ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار شہید

کوہاٹ  کے علاقے  شکردرہ روڈ پر دہشتگردوں نے پولیس گاڑی پر حملہ کردیا،ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او کوہاٹ کےمطابق نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق حملے میں ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار شہید ہوئے،دہشتگرد حملے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگا کر فرار ہوگئے،جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع علاقے میں طلب کر لی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،سہیل آفریدی نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کیخلاف پہلی دفاعی لکیر ہے، انکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس کےعزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے