اتوار, فروری 22, 2026
ہوماہم خبریںافغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو...

افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا،یہ ایمان، جذبے اور تقویٰ والی فوج ہے، یہ اللّٰہ اور رسولﷺ  کے احکامات پر عمل کرتے ہیں: طاہر اشرفی

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا۔

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ وہ دہشتگرد تھے جنہوں نے مسجدوں اور عام شہریوں پر حملے کیے اور یہ وہ دہشت گرد ہیں جو بے گناہ اور معصوم مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس جگہ پاکستان نے حملہ کیا ہے وہ ایک مسجد تھی جبکہ پاکستان کی قیادت نے تو بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے سے منع کیا تھا۔

حافظ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ایمان، جذبے اور تقویٰ والی فوج ہے، یہ اللّٰہ اور رسولﷺ  کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے