کوئٹہ :فیڈرل بورڈ آف ریونیونے رواں مالی سال کا ہدف یقینی بنانے کے لئے نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ریکوری کے لئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں نادہندگان کو نوٹسز جاری کردے گئےبورڈ نے سالانہ ریونیو ہدف پورا کرنے کیلئےتمام فیلڈ فارمشنز انلینڈ ریونیو، ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ،ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کو نادہندگان کےخلاف بھر پور اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے
ہسپتالوں ،شورومز،بوتیک وٹیلرز،شاپنگ پلازوں،نجی سکولز، کالجز اکیڈمیز،ٹریول ایجنٹس، گارمنٹس ڈرائی فروٹ شاپس،فوڈ پوائنٹس،بیکری سویٹ شاپس،ہوٹلز،ہول سیلرز، جیولرز، میڈیکل اسٹورز،شادی ہالز،موبائیل شاپس ،کرنسی ڈیلرزکا بھی سروے کرکے ریکارڈ اکھٹا کیاجارہا ہے۔

