بدھ, فروری 18, 2026
ہوماہم خبریںڈی آئی خان: دہشتگردوں کا کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ، 2...

ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ، 2 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں ‏یارک انٹرچینج کے قریب دہشتگردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں کسٹم اہلکار اسرار خان اور پولیس اہلکار محمد بلال شہید ہوگئے جب کہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ دہشتگردوں نےکسٹم کی 2گاڑیوں کوبھی آگ لگادی اور مسافربسوں پرفائرنگ کی۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے