غزہ بورڈ آف پیس کا اجلاس انیس فروی کو ہوگا، اجلاس میں رکن ممالک تعمیرِ نو اور امدادکےلیے5 ارب ڈالر فنڈز کے وعدے کریں گے۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ اجلاس میں رکن ممالک تعمیرِ نو اور انسانی امداد کے لیے 5 ارب ڈالر فنڈز کے وعدے کریں گے۔ غزہ کی سیکیورٹی کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات کرنے کا اعلان بھی ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو وعدے کے مطابق فوری طور پرغیر مسلح ہونا پڑے گا، بورڈ آف پیس تاریخ کا سب سے مؤثر بین الاقوامی ادارہ ثابت ہوگا۔ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس اجلاس کی تصدیق کرتے ہیں، اسحاق ڈاربھی ان کے ہمراہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ طاہراندرابی نے کہا کہ ہم نے غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں خلوص نیت سے شرکت کی۔

