پیر, فروری 16, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان اور چین آہنی بھائی، دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری قائم...

پاکستان اور چین آہنی بھائی، دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری قائم ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی،دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک شراک داری قائم ہے۔ پاکستانی قوم چینی بھائیوں کی صحت، کامیابی اور مستقل ترقی کیلئے دعاگو ہے۔

چین کے نئے سال پر چینی قیادت اور عوام کیلئے تہینتی پیغام میں وزیراعظم نے کہ کہا پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹیجک شراک داری قائم ہے۔

چین کے کیلنڈر میں نئے سال کا علامتی نشان گھوڑا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا گھوڑا توانائی،ہمت اور تیز رفتاری کی علامت ، یہ اقدار ہماری مشترکہ ترقی کی عکاس ہیں۔

وزیراعظم نے امن، ترقی اور علاقائی روابط کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا، کہا امید ہے نیا سال ہماری لا زوال دوستی کو مزید بلندیوں تک لے جائے گا،وزیراعظم نے کہا پوری پاکستانی قوم چینی بھائیوں کی صحت،کامیابی اور مستقل ترقی کیلئے دعاگو ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے