اتوار, فروری 15, 2026
ہوماہم خبریںٹی20ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی20ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ان پچز پر کھیلنے پر ہمارا تجربہ ہے، ہمارا پورا فوکس میچ پر ہوگا۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی فتحیاب ٹھہریں،تاہم آج کے میچ کی فاتح ٹیم گروپ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑےمقابلے کے بارش سےمتاثر ہونے کےامکانات کم ہونے لگے،کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں، آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم ریکارڈ کے اعتبار سے پاکستان پرحاوی ہے،دونوں ٹیمیوں کے درمیان اس فارمیٹ کےمیگا ایونٹ میں 8 مقابلے ہوئےجس میں سے 7 بھارت نے جیتے ہیں،صرف ایک میں پاکستان کو فتح ملی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں،عثمان طارق کو آرام دینے کی تجویز بھی زیرغور آئی، ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ میں سلمان مرزا یا نسیم شاہ کوکھلانے کی تجویزپربھی غورکیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ابھیشک شرما کے خلاف عثمان طارق سے نئی گیند کرانےکی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ بڑے اور اہم میچ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ میچ سے بالکل پہلے کرے گی۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے