جمعہ, فروری 13, 2026
ہومبلوچستانکوئٹہ: ہاکی چوک کے قریب گرین بس پر فائرنگ، سروس عارضی طور...

کوئٹہ: ہاکی چوک کے قریب گرین بس پر فائرنگ، سروس عارضی طور پر بند

کوئٹہ: شہر میں چلنے والی گرین بس سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سریاب روڑ سائیڈ پر سروس روک دی گئ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاکی چوک کے قریب گرین بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بس کو تین گولیاں لگیں۔ واقعے کے بعد بس کو فوری طور پر ڈپو منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ خوش قسمتی سے فائرنگ کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے