ہڑتال کے دوران گرفتار شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کے واقعے کا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے لیا۔۔۔
پولیس اہلکار کی جانب سے شہری کو تھپڑ مارنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شدید اظہارِ ناپسندیدگی،
قانون کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے تاہم پولیس کا ایسا غیر انسانی رویہ بھی کسی صورت قبول نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پولیس اہلکاروں کو قانون کے دائرے میں رہ کر فرائض انجام دینے کا پابند ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ہر شہری کی عزتِ نفس کا تحفظ پولیس کی بنیادی تربیت اور ذمہ داری کا حصہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف شفاف اور فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا حکم
حکومت قانون کی بالادستی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

