ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںدہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین کی...

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین کی بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت

چین نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور حملوں میں جانی نقصان پر افسردہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی ہے۔

ترجمان کے مطابق چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ معاشی استحکام، عوام کے تحفظ کیلئے چین پاکستان کی حمایت کرتا رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں دہشت گرد حملے ناکام بنائے اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 خودکش بمباروں سمیت 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے