ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں ٹرین اور موبائل فون انٹرنیٹ سروس چوتھے روز بھی معطل

بلوچستان میں ٹرین اور موبائل فون انٹرنیٹ سروس چوتھے روز بھی معطل

بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں آج چوتھے روز بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس اور ٹرین سروس معطل ہے۔

انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صحافی برادری انٹرنیٹ سروس معطلی کے باعث مشکلات سے دو چار ہے۔

بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔

اسی طرح، بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ٹرین سروس معطل ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے چھوتے روز بھی روانہ نہیں ہوئی جبکہ کراچی جانے والی بولان میل بھی معطل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس اگلے چند روز تک معطل رہے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے