اتوار, فروری 8, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان 63 فیصد شرحِ خواندگی کیساتھ جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے...

پاکستان 63 فیصد شرحِ خواندگی کیساتھ جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے ہے صوبائی سطح پرپنجاب میں شرح خواندگی سب سے زیادہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی،جبکہ بلوچستان میں یہ شرح سب سے کم 49 فیصد ہے، فافن رپورٹ

وفاقی ادارہ شماریات کےاعداد وشمارپرشرح خواندگی سےمتعلق فافن کی جنوبی ایشیائی ممالک پر جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد ہے،جو جنوبی ایشیا کےدیگرممالک کے مقابلےمیں سب سےکم ہے، 2018-19 کےمقابلےمیں شرح خواندگی میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا ہے،جو انتہائی سست پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان میں مردوں کی شرح خواندگی 73 فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی صرف 54 فیصدہے،جو واضح صنفی عدم مساوات کوظاہرکرتی ہے،صوبائی سطح پرپنجاب میں شرح خواندگی سب سے زیادہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی،جبکہ بلوچستان میں یہ شرح سب سے کم 49 فیصد ہے۔

رپورٹ کےمطابق جنوبی ایشیامیں مالدیپ 98 فیصدشرح خواندگی کےساتھ سرفہرست ہے، جبکہ سری لنکامیں شرح خواندگی 93 فیصد،بھارت میں 87 فیصد اوربنگلا دیش میں 79 فیصد ہے،خطےکی اوسط شرح خواندگی 78 فیصد ہے،جبکہ پاکستان اس اوسط سے بھی خاصا پیچھے ہے۔ 

فافن کےمطابق نوجوانوں میں شرح خواندگی 77 فیصد جبکہ بالغ آبادی میں یہ صرف 60 فیصد ہے،آئین پاکستان کےآرٹیکل 25-اے کےتحت تعلیم کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،پاکستان ایس ڈی جیز کےتحت معیاری تعلیم کا پابند ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے