ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںایف سی ہیڈکوارٹرخودکش حملہ کیس میں اہم پیشرفت، سہولت کار بھی افغان...

ایف سی ہیڈکوارٹرخودکش حملہ کیس میں اہم پیشرفت، سہولت کار بھی افغان شہری نکلے

پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پشاورخودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، واقعے سے متعلق اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکواٹرز پر حملہ گزشتہ سال 24 نومبر کو ہوا تھا، حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے، دہشتگردوں کے حملے میں 8 شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے تینوں خودکش بمبار افغان شہری تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے